Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

حج کے لئے درخواستوں کی وصولی کاآغازآج سے ہوگا

pia_hajj_operationکراچی حج 2018 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گا جو 24 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو کی جائے گی،نجی چینل کے مطابق پنجاب اور خیبر پختو نخوا یعنی شمالی ریجن کیلئے حج اخر اجات (2 لاکھ 80 ہزار ) روپے کراچی، سکھر، کوئٹہ یعنی جنوبی ریجن کیلئے حج اخر اجات ( 2 لاکھ 70 ہزار) روپے ہیں جبکہ اس میں قربانی کی رقم شامل نہیں۔حج پالیسی کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت 1 لاکھ 20 ہزار اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 59 ہزار 210 خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ہارڈ شپ کوٹے کے تحت 2400 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، امسال پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہے، رواں برس حج پالیسی کی روشنی میں سرکاری اسکیم کے تحت زندگی میں ایک بار بھی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والا درخواست دینے کا اہل نہیں ہوگا جبکہ پرائیویٹ حج کرنے پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔اسی طرح 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، مسلسل تین سال سے نا کام ہونے والے عازمین حج کیلئے بھی10ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، 50 فیصد عازمین حج براہ راست مدینہ منورہ جائیں گے، مکہ مکرمہ اور مد ینہ منورہ میں تین وقت کا کھانا دیا جائے گا جبکہ سر کاری اسکیم کے حجاج کرام کو مکہ مکرمہ میں العزیزیہ اورمدینہ منورہ میں مرکزیہ میں رہائش گاہیں فراہم کی جائیں گی، عازمین حج کا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ 20 فروری تک کار آ مد ہونا لازمی ہے حج درخواستوں کی وصولی کے لئے نامز دبینکوں میں خصوصی ڈیسک قائم کرد ئیے گئے ہیں درخواست گزا روں کو بینکوں کی جانب سے معلومات اور رہنما ئی فراہم کی جائے گی۔

Open chat