سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی آج ہو گی

haj 3کراچی سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی آج ہو گی، وزارت کو 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کے لیے وزارت کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ آج وزارت مذہبی امور میں حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری قرعہ اندازی کریں گے۔ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گی، نتائج کا اعلان وزارت کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top