Friday, January 22, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان کا وفادار اسرائیل تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کا...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور علی زیدی میں تلخ کلامی

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں تلخ کلامی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر...

ن لیگ پر تنقید کے بعد حکومت نے بجلی مہنگی کردی

 وفاقی وزارت بجلی کی پوری ٹیم نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کی سابقہ حکومت پر شدید تنقید کے بعد بجلی کی قیمت میں...

ریلی اور میچ کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام

شہرقائد کے باسیوں کو بد ترین ٹریفک جام کا سامنا، ذرائع کے مطابق آج 21 جنوری بروز جمعرات کو جمعیت علما اسلام کے اسرائیل...

پرائیویٹ حج بھی سستا بنانے کے لیے اسکیم کے تحت کوٹا نیلام کیا جائیگا

hajj1کراچی: وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال سے پرائیویٹ حج اسکیم کا پیکیج بھی سستا کرنے کیلیے پرائیویٹ حج کوٹا نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی نئی حج کمپنیوں کو کوٹا دیاجارہا ہے جو پرانی کمپنیوں سے 2 فیصد کے حساب سے کاٹا گیا ہے تاہم اس کوٹے کی الاٹمنٹ بھی نیلامی کی بنیادپر کی جائیگی۔ اس وقت وزارت مذہبی امورآبادی کی بنیاد پر ملنے والا حج کوٹا سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم میں برابر تقسیم کردیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور انہی حج کمپنیوں میں حج کوٹا کی نیلامی کا آپشن اپنائے گی جو2013 میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں اور ان کمپنیوں کو انرول نمبر الاٹ کر دیے گئے تھے، یہ 2400 کے قریب کمپنیاں ہیں جبکہ 735 کمپنیوں کے پاس پہلے ہی حج کوٹا موجود ہے ۔ وزارت کے حکام آئندہ سال سے ان تمام کمپنیوں میں نیلامی کی بنیاد پرحج کوٹا تقسیم کرینگے اوربولی میں سستے پیکیج کا اعلان کرنے والی کمپنی کوکوٹا الاٹ کیا جائے لگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat