Tuesday, October 20, 2020
Home Trending حج قرعہ اندازی میں محروم رہ جانے والے افراد کو رقوم کی...

حج قرعہ اندازی میں محروم رہ جانے والے افراد کو رقوم کی واپسی شروع

hajj1کراچی: سرکاری حج اسکیم کے تحت ہونے والی حج قرعہ اندازی میں محروم رہ جانے والوں کو بینکوں سے ان کی رقوم کی واپسی شروع ہوگئی ہے،جن لوگوں کے نام قرعہ اندازی میں نہیں آئے ہیں ان لوگوں نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر10مختلف بینکوں کی مخصوص برانچوں نے27 اپریل سے8مئی تک حج درخواستیں وصول کی تھیں اوروزارت مذہبی امورکوملک بھرسے2لاکھ 71 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ سرکاری اسکیم کا حج کوٹہ 71 ہزار ہے اس طرح سے وزارت مذہبی امور کو2لاکھ حج درخواستیں زیادہ موصول ہوئی تھیں۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کمپنیوں کے پیکیجزخاصے مہنگے ہیں یہ پیکیجز4لاکھ سے 20لاکھ روپے تک ہیں جبکہ سرکاری اسکیم کاپیکیج کراچی اور کوئٹہ سے 2 لاکھ 55ہزار971 روپے جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے2لاکھ 64 ہزار 971 روپے رکھے گئے ہیں۔اس سال ملک بھر سے ایک لاکھ 43ہزار عازمین حج فریضہ حج اداکریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...