Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پرائیویٹ کمپنیوں کو تاحال کوٹا نہ مل سکا، عازمین پریشان، حج فارم...

پرائیویٹ کمپنیوں کو تاحال کوٹا نہ مل سکا، عازمین پریشان، حج فارم جاری کرنے کا مطالبہ

hajj1
کراچی: پرائیویٹ حج کمپنیوں کو وزارت مذہبی امورنے اب تک حج کوٹا نہیں دیا ہے پرائیویٹ اسکیم سے جانے کے خواہشمند افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو ابتک حج فارم جاری نہیں کیے ہیں ۔ قرعہ اندازی میں جن لوگوں کے نام نہیں آئے ہیں ان میں سے بیشتر اب پرائیویٹ اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے71 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔750سے زائد پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز71 ہزارحج درخواست گزاروں کوسعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کریں گے ۔ پرائیویٹ حج کمپنیاں حج درخواست گزاروں کو مختلف پیکیجز پیش کررہی ہیں ان کے پیکیجزسرکاری حج اسکیم سے کہیں مہنگے ہیں جن لوگوں کے نام سرکاری اسکیم میں نہیں آئے ہیں وہ بینکوں سے اپنی رقومات نکلوارہے ہیں تاکہ پرائیویٹ اسکیم سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے درخواست دے سکیں۔ پرائیویٹ حج کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حج فارم جلد جاری کردے تاکہ پرائیویٹ اسکیم سے جانے والے اپنے فارم جمع کراسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...