Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعة الدعوة کراچی کے تحت پہلا 2 روزہ ”حج تربیتی کورس“...

جماعة الدعوة کراچی کے تحت پہلا 2 روزہ ”حج تربیتی کورس“ اختتام پذیر ہوگیا

hajj courseکراچی ،            جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقدہ کورس میں شہر کے مختلف علاقوں سے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 2 روزہ کورس کے شرکاءکوجامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و فاضل مدینہ یونیورسٹی الشیخ مفتی محمد یوسف طیبی نے خصوصی ملٹی میڈیا لیکچرز دیے۔

 

 

حج تربیتی کورس میں پروجیکٹر کے ذریعے ارض مقدس کے نقشے، تصاویر اور ویڈیو کی مدد سے شرکاءکو مناسک حج کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔ تربیتی کورس میں خواتین کے لیے علیحدہ باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔ ملٹی میڈیا بریفنگ کے علاوہ مفتی محمد یوسف طیبی نے حج کے ارکان، مناسک اور ایام حج کے احکام و مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی

 

 بعد ازاں شرکاءکے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ عقیدہ کی درستگی، اخلاص نیت اور مال کا پاک و حلال ہونا قبولیت حج کے لیے لازمی شرائط ہیں۔ ان شرائط کے تحت کیا جانے والا حج ”حجِ مبرور“ کہلاتا ہے۔ جس کی بارگاہ الہٰی میں قبولیت سے انسان کے سابقہ سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت اللہ کے حج و عمرے میں صاحب استعاعت تاخیر نہ کریں،

 

یہ عظیم عبادات میں سے ہیں۔ حجاج کرام اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ حج جیسا عظیم فریضہ ادائیگی کے باوجود ریاکاری کی وجہ سے ضایع نہ ہو جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...