Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار عازمین حج کے لیے بحری سروس شروع کرنے پر غور

عازمین حج کے لیے بحری سروس شروع کرنے پر غور

hajj1کراچی: حکومت نے عازمین حج کے لیے بحری سروس شروع کرنے کی تجویزپر غور کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث حج اخراجات میں کمی اور ایئرلائنوں پر سے بوجھ کم ہوجائے گا جب کہ زیارات کے لیے ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت حج بحری سروس شروع کرنے کی تجویز پرسنجیدگی سے غور کر رہی ہے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر نے بھی گزشتہ سال بحری سروس شروع کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ وزارت کو مالی فوائد حاصل ہوسکیں۔ عازمین حج کے لیے بحری سروس 1995 میں بند کردی گئی تھی سفینہ عرب آخری جہاز تھا جو 1995 میں سمندر کے راستے عازمین حج کو لے کر گیا تھا 1995 سے قبل 4 بحری جہاز عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب لے کر جایا کرتے تھے ان بحری جہازوں کے نام سفینہ حجاج،سفینہ عرب، سفینہ خالد اور الشمس تھے ایک بحری جہاز میں 3 ہزار سے لیکر ساڑھے 5 ہزارعازمین حج سفر کیا کرتے تھے، 8 دن کا سفر ہوتا تھا۔ مجلس درس پاکستان کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری نے بحری سروس شروع کرنے کی تجویز کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ بحری سروس عازمین حج کیلیے سود مند ثابت ہوگی، ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت کے صوبائی رہنما علامہ نسیم صدیقی نے کہا کہ عازمین حج دوران سفرنماز باجماعت ادا کرسکتے ہیں اور حج تربیتی پروگرام بھی تسلسل کے ساتھ کیے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...