Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت قادری، عمران، پاکستان اور آئین پر رحم کریں، نثار کھوڑو

قادری، عمران، پاکستان اور آئین پر رحم کریں، نثار کھوڑو

nisar-khoroسندھ کے سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے اپنے دھرنے ختم کریں ورنہ یہ افراتفری ملک کو بگاڑ سکتی ہے۔ سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اور عمران خان 58 ٹو بی کے حامی ہیں مگر اس شق کو پارلیمنٹ نے ختم کردیا ہے جس کے تحت ایک چارچ شیٹ پر حکومتوں کو ختم کیا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا، جمہوریت اور آئین کے لئے ہمارے رہنماوں نے قربانیاں دی ہیں تاکہ عوام سے ووٹ کا حق نہ چھینا جائے۔ پارلیمنٹ کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب جذباتی ہیں۔ جو عناصر پارلیمنٹ اور آئین کے خلاف ہیں، ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،

قومی حکومت نہیں بنے گی۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے چار حلقے نہ کھول کر پہلی غلطی کی اور دھرنوں کو آگے آنے کی اجازت دے کر دوسری غلطی کی جو حکومت کو گلے پڑگئی۔ اس لئے طاہر القادری اور عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان، صوبائی خود مختاری اور آئین پر رحم کریں۔ اگر الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرائی تو انہوں نے اس وقت الیکشن کمیشن کے لئے کیوں آواز نہیں اٹھائی۔ مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے اپنے دھرنے ختم کریں ورنہ یہ افراتفری ملک کو بگاڑ سکتی ہے کیونکہ یہ مرض اتنا بگڑا ہوا ہے کہ ماہر نفسیات بھی ان کا علاج نہیں کرپائے گا، آئین کو نہ ماننے والے پارلیمنٹ اوراسمبلیوں کو توڑنے کی باتیں کرنے والے آمروں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...