ٹرینی لیڈربلاول شیخ رشید سے معافی مانگیں،حلیم عادل شیخ

HaleemAdilSheikhکراچی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول شیخ رشید سے معافی مانگیں۔ انہوں نے شیخ رشید کے خلاف گندی زبان استعمال کی ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ خود اسپتال چلا نہیں سکتے اور پھر کہتے ہیں جناح اور این آئی سی وی ڈی ہمارے حوالے کردے۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر ٹرینی لیڈر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول شیخ رشید سے معافی مانگیں۔ ٹرینی لیڈر نے شیخ رشید کے خلاف گندی زبان استعمال کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر فرودس شمیم نقوی نے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، وہاں اسپتالوں کی حالت بہت خراب ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے مکرو چہرے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ سندھ میں بڑی زیادتی ہورہی ہے، ان کو بھی بے نقاب کرتے رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top