تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو سندھ دشمن قرار دے دیا،ان خیالات کا اظہار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کررہے تھے، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی تعلیم کو تباہ کردیا، شہری اور دیہی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں