Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

یورپین ممالک اسلام مخالف مواد کو شائع کرنے سے گریز کریں، حلیم عادل شیخ

HaleemAdilSheikhمسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے پاکستان کی حکومت اور سیاسی قائدین کو چاہیے کہ وہ یورپین ممالک کی حکومتوں اور معاشرے کے اہم افراد کو یہ بتائیں کہ ان کے ہاں اگر کچھ لوگ بے راہ روی اختیار کرتے ہیں تو یہ رویہ ملکی اور قومی تعلقات کو خراب کرسکتا ہے ۔پیرس میں ایک رسالے کے دفتر پر جو حملہ ہوا ہے اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ مغرب کے بہت سے رسائل،اخبارات اور صحافتی تنظیمیں آزادی رائے کا بہانہ بناکر اسلام اور اس کی نامور اعلیٰ شخصیات پر بلاوجہ ہتک آمیز تحریریںلکھتے رہتے ہیں یا پھر ایسے خاکے بناتے ہیں جن سے مسلمان اسلام کے جذبات مجروح ہوتے رہتے ہیں فرانس میں بہت سے میگزین ایسے ہیں جو اسلام مخالف مواد کو شائع کرنے میں بہت بدنام ہیں۔آزادی تحریک اور گفتار ایک اچھی چیز ہے لیکن اس کا استعمال ذمہ داری سے کرنا ضروری ہے ۔اس کے حوالے سے دیگر مذاہب خصوصاً مسلمانوں کی نامور شخصیات کے متعلق گستاخانہ گفتگوکرنا کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہوسکتا ہے۔اس کے لیے پیرس ،فرانس اور دوسرے یورپین ممالک کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جس طرح اسلام سمیت دیگر مذاہب کا احترام کرتا ہے اسی طرح یورپین ممالک کی حکومتوں پر بھی یہ لازم ہے کہ وہ اس بات کا خصوصیت کے ساتھ خیال کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوتھ ونگ کے صوبائی صدر آغا رفیع اللہ کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا ملاقات میں الیکٹرونک میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ نے گذشتہ روز پی بی اے کے دفتر پر چھاپے کو بھی غیر اخلاقی حرکت قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے شروع کے دنوں سے ہی میڈیاکو خوفزدہ کرنے کی روش کو جاری رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کو ئی لمحہ ایسا نہیں ہے جو بغیر کسی خوف کے نہ گزرتا ہوعوام اپنے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے سے ڈرنے لگی ہے ،بھارت بلاوجہ کی اشتعال انگیزیاں کرتا ہے دنیا ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتیوں کاسلسلہ جاری ہے اور یہ سب کے سب عالم اسلام کے لیڈروں کی نااہلیوں کا تسلسل ہے ۔دنیا بھر میں اوآئی سی سمیت کوئی بھی ایسی تنظیم نہیں ہے جس نے عالم اسلام کے لیے کوئی خاطر خواہ فیصلہ دیاہے ،جس کی وجہ یہ بھی ہے عالم اسلام کے ممالک مغرب کی رنگینیوں اور پیسے کی دوڑ کو اہمیت دینے کے لیے اپنی پہنچان کھورہے ہیں ۔یوتھ ونگ کے وفد میں کراچی کے صدر مرزاعظیم بیگ بھی موجودتھے جبکہ دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Open chat