Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کو سیکھنے کے لئے بہت کچھ...

ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کو سیکھنے کے لئے بہت کچھ ملتا ہے، کمشنر کراچی

 KHI29-22 (1)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوان خصوصاً طالب علم ذہانت میں پورے ملک میں آگے ہیں ان کو ایسے مواقع ملنا چاہئے کہ اپنی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں، اسٹوڈینٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گزشتہ 63 سال سے جہالت کے خلاف اور طالب علموں کے لئے مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو قابل تقلید اور قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالقدینا ہال میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے درمیان قومی نغموں کے مقابلوں کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا ، کمشنر کراچی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ان تقریبات اور سرگرمیوں سے طلبہ کو سیکھنے کے لئے بہت کچھ ملتا ہے۔

قومی نغمات سے وطن پرستی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ ملتا ہے اور بڑی خوشی ہوتی ہے جب نوجوان وطن کے ملی نغمے گاتے ہیں ملک ہے تو سب کچھ ہے ہر پاکستانی کو حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ ایس ڈبلیو او کا ماضی شاندار ہے اور دوسرے ادارں کو بھی اس کی تقلید کرنا چاہئے۔

وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ اسٹوڈینٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کا تعارف کسی کا محتاج نہیں میں ذاتی طور پر اس ادارے کو 1963ءسے جانتا ہوں میرے کئی کلاس فیلو اور طالب علم اس ادارے کے عہدیدار رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے نوجوانوں کی تعمیری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے تاکہ ہمارے معاشرہ میں موجودہ صورتحال میں تبدیلی آئے اور نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے، انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو ایس ڈبلیو او میں کام کرنا چاہئے تاکہ ان کی عملی اور سماجی تربیت ہو اس کے لئے یہ بہترین ادارہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...