Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جنرل (ر) حمید گل کا نعمت اللہ خان کو ٹیلی فون‘پروفیسر غلام...

جنرل (ر) حمید گل کا نعمت اللہ خان کو ٹیلی فون‘پروفیسر غلام اعظم کے انتقال پر تعزیت

gholizadeh2جنرل (ر) حمید گل کا سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کو ٹیلی فون‘ بنگلہ دیشی جیل میں قید جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما پروفیسر غلام اعظم کے انتقال پر تعزیت کی‘ حمید گل نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پروفیسر غلام اعظم کے انتقال سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں بڑا خلا پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پروفیسر غلام اعظم پاکستان سے محبت کرتے تھے اور سقوط ڈھاکا کے مخالف تھے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی بھی دعا کی۔ دریں اثناءہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما پروفیسر غلام اعظم کے جیل میں انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت نے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے پاکستان سے محبت کے جرم میں مسلمان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے پروفیسر غلام اعظم کو پابند سلاسل کیا۔ پروفیسر غلام اعظم پاکستان سے محبت کرتے تھے اور سقوط ڈھاکا کے مخالف تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی مقبول ترین اسلامی تحریک ہے لیکن بنگلہ دیشی حکومت نے وہاں پاکستان سے محبت کرنے والے اس تحریک کے رہنماﺅں پر بغاوت کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور ایک رہنما ملاعبدالقادر کو پھانسی دی گئی جو بنگلہ دیشی حکومت کی پاکستان اورمسلمانوں سے تعصب کی بدترین مثال ہے۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ غلام اعظم شہادت کا جذبہ لے کر اٹھے تھے بالآخر انہیں یہ رتبہ مل گیا۔ نعمت اللہ خان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے اس مو¿قف کی حمایت کی کہ حکومت پاکستان پروفیسر غلام اعظم کو ”شہید پاکستان“ کا خطاب دے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر غلام اعظم نے حق کی خاطر جدوجہد کی‘ ظالم و جابر حکمرانوں کے آگے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ غلام اعظم کی جماعت اسلامی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت و بلندی¿ درجات کے لیے دعا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...