Saturday, October 24, 2020
Home Trending شارع فیصل پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول...

شارع فیصل پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کرلی

GhulamQadirTheboشارع فیصل پر نرسری اسٹاپ پرواقع ٹریفک پولیس چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر پرنامعلوم مسلح افراد کا اوورہیڈبریج سے دستی بم حملہ جس کے نتیجے میں4اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 2پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،دھماکے کی ذمہ داری جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق شارع فیصل پرواقع نرسری اسٹاپ کے قریب ٹریفک پولیس چوکی اور مددگار پولیس 15 کے دفتر پر اوور ہیڈ برج سے نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد چوکی اور مددگار پولیس آفس کے دفتر میں تعینات اہلکاروں کی شفٹ تبدیل ہورہی تھی جس کی وجہ سے جانی نقصان انتہائی کم ہوا ہے۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ چوکی کے شیشے ٹوٹ گئے، فرنیچر تباہ ہوگیا اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں۔ بیرونی دیوار کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ چوکی کے احاطے میں کھڑی پانچ موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نفری علاقے میں جاچکی تھی ورنہ جانی نقصان ذیادہ ہونے کا اندیشہ تھا۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سلیم، ماہیوال، مقصود اورناصر شامل ہیں۔ واقع کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

ڈی آئی ایسٹ منیرشیخ نے جائے وقوعہ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا حملہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا درعمل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا حملے کے وقت چوکی اورمددگار پولیس آفس کے دفتر میں تعینات اہلکاروں کی شفٹ تبدیل ہورہی تھی جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام قادر تھیبو نے جناح اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی تعزیت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پل کے اوپر سے دستی بم پھینکا، دھماکے سے چوکی بری طرح متاثر ہوئی۔ اندرموجودسامان اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔تفتیشی افسران کے مطابق نرسری پر قائم پولیس چوکی پر دو نامعلوم لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے چوکی کے اندر دستی بم پھینک دیا، جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے چوکی میں موجود چار پولیس اہلکار سلیم، ماہی وال، مقصود اور ناصر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال پہنچادیاگیا۔دوسری جانب پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...