معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ ٹک ٹاکر نے خود اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی فلمی دنیا میں انٹری
شادی کے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی، بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو انہیں پسند ہیں اور وہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہیں۔