Monday, October 26, 2020
Home Trending کراچی کو بلوچستان سے دورکیا جائے تو بلوچی بھوکوں مرجائیں گے،...

کراچی کو بلوچستان سے دورکیا جائے تو بلوچی بھوکوں مرجائیں گے، حاصل بزنجو

Hasil Bizenjoبلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماحاصل بزنجو نے کہا ہے اگر کراچی کو بلوچستان سے دور کیا جائے تو بلوچی بھوکوں مر جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر صحافی اے لطیف بلوچ کی خود نوشت ”میری یاد داشت“ کی تقریب اجرائی سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلوچ رہنما یوسف مستی خان ، عثمان بلوچ، ندیم بخش آزاد، اقبال بلوچ، سعید سبزواری اور شفیق بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
یوسف مستی خان نے کہا کہ لیاقت بلوچ میرے سیاسی استاد ہیں۔ قوم کی رہنمائی کیلئے کتاب لکھی ہے تمام زندگی بلوچ کاز کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کو سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر فعال بنایا جارہا ہے۔ بلوچستان میں 9ملین ڈالر کے وسائل موجود ہیں مگر انہیں استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ مہمان اعزازی لطیف بلوچ نے کہا کہ بچپن سے غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد میں شریک ہوں لیکن اس وقت سرکاری سطح پر بھی غربت اور جہالت کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے۔ بلوچوں کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے کام کرنا میری ترجیح ہے۔ شیر محمد بلوچ نے کہا کہ لطیف بلوچ نے بلوچیت کو برقرار رکھنے کیلئے عملی جدوجہد کر رہے۔ جنہوں نے لیاری کی وساعت سے اسمبلیوں تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے لیاری کو نظر انداز کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...