Monday, October 26, 2020
Home Trending موچکو گوٹھ اور منگھوپیر میں 10غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

موچکو گوٹھ اور منگھوپیر میں 10غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

sharjeel memon kwsbصوبائی وزیر اطلاعات ،بلدیات و چیئر مین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹر بورڈ کی موچکو گوٹھ اور منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 10غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار واٹر بورڈ کی مین لائنوں سے لئے گئے پانی کے 10سے زائدکنکشن منقطع کردیئے گئے ،جن سے روزانہ 5لاکھ گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ،بلدیات و چیرمین شرجیل انعام میمن نے منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ قطب الدین شیخ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو پانی کی مساویانہ اور منصفانہ فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس10اکتوبر تک مسمار کئے جائیں اور غیر قانونی طور پر بورنگ کے نام پر واٹر بورڈ کاپانی فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے چوری کیا جانے والا پانی شہریوں کو خصوصاً قلت آب سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو فراہم کیا جاسکے گا۔

ان ہدایات پر ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز افتخار احمد خان اور چیف انجینئرWTM ظفر علی پلیجو چیف سیکورٹی آفیسر میجر ( ریٹائرڈ) محمد نواز گوندل سپرنٹنڈنگ انجینئر آصف قادری کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام علاقوں باالخصوص ضلع وسطی و غربی میں قائم غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ، پمپنگ ہاو¿سز کے خلاف مہم کو تیز کیاجائے ٹھوس موثر حکمت عملی اختیار کی جائے ، دوبارہ قائم ہو نے والے ہائیڈرنٹس بھی گرادیئے جائیں ،جبکہ ہائیڈرنٹس اور منقطع کئے گئے کنکشنز دوبارہ لگانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...