ہزارہ برادری کے دھرنے چوتھے دن بھی جاری، مچھ واقعے کے خلاف دھرنوں کے مقامات مزید بڑھادیئے گئے۔ شہر قائد کے 9 مقامات پر علامتی دھرنے جاری ہیں۔ دھرنوں کے مقامات میں عباس ٹاؤن، نمائش چورنگی، کامران چورنگی، ناتھا خان، ملیر 15، قائدآباد، شاہ فیصل ناتھا، گلشن اقبال نیپا اور پاور ہاؤس شامل جبکہ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر دیا جا رہا ہے۔