صحت کی ابترصورتحال بہتر کرنے کیلئے منصوبہ تیار

health department sindh copyکراچی، سندھ میں صحت کی ابترصورتحال کے پیش نظرسندھ حکومت نے ضلعی سطح پراسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا،سندھ حکومت نے اسپتالوں کےاختیارات نچلی سطح تک منتقل کردیئے۔ سندھ حکومت نے اسپتالوں کے حالت بہترکرنے کیلئے ضلعی حکومت، میونسپل کمیٹیز،محکمہ پاپولیشن سمیت تمام ضلعی اداروں کی مدد حاصل کرلی۔ ضلعی سطح پرڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں 12 رکنی نگران کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نگران کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون، ضلعی صحت افسر، ٹیکنیکل ہیڈ سول اسپتال ایم ایس، ضلعی پاپولیشن ویلفئیر افسر سمیت 12 ممبر شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کمیٹی سول اسپتال سے تعلقہ اسپتال،رورل ہیلتھ سینٹرزاورڈسپینسریزکا جائزہ لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top