Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے اسپائنل کارڈ سرجری کی بدولت مفلوج شخص اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا

اسپائنل کارڈ سرجری کی بدولت مفلوج شخص اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا

paraجدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کو پر آسائش بنادیا ہے تو وہیں میڈیکل کی دنیا میں ایک بھر پور انقلاب برپا کردیا ہے جس کی بدولت زندگی کی خوشیوں اور تازگی سے محروم لوگوں میں دوبارہ زندگی کی امید کے چراغ روش کردیئے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا پولینڈ میں جہاں مایوسی کے بسترپر لیٹا معذورشخص اسی ٹیکنالوچی کی وجہ سے اپنے پیروں پر کھڑ ا ہوگیا۔
بلغاریہ کا 38 سالہ شخص ڈیرک فیڈیکا 4 سال قبل ایک قاتلانہ حملے میں چاقو کےوار سے زخمی ہوگیا اور یہ زخم اس کی ریڑھ کی ہڈی کی معذوری کا باعث بن گیا اور یوں وہ بستر پر لیٹ گیا اور مایوسی نے اس کی زندگی تاریک کردی، اس کے جسم کے معذور حصے کے خلیوں نے کام کرنا چھوڑدیا۔ ڈاکٹروں نے ڈیرک کی سرجری یعنی سیل ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا جو کہ اس طرح کی معذوری کا دنیا کا پہلا انسانی آپریشن تھا اوریہ آپریشن پولینڈ میں برطانوی سائنسدانوں کے تعاون سے کیا گیا، اس طرح اس وقت اسپائنل کارڈ نروز کی سرجری میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی جب ڈیرک نے آپریشن کے بعد فریم کی مدد سے پہلا قدم اٹھایا۔
اس آپریشن کے لیے نروز اسپورٹنگ سیل کو ڈیرک کی ناک سے حاصل کیا گیا جس کی بدولت اس کے ٹوٹے ٹشوز دوبارہ کام کرنے لگے، پولینڈ میں دنیا کےممتاز ترین اسپائنل کارڈ کے ماہرین نے آپریشن میں حصہ لیا جس میں ناک سے حاصل کئے گئے ”آل فیکٹری این شیتھینگ سیلز“ (او ای سیز) کو ریڑھ کی ہڈی میں منتقل کیا گیا، اس طریقہ کار کی بدولت ٹوٹے ہوئے سیل کو دوبارہ کام کے قابل بنا دیا گیا، جس سے سونگھنے والے پیغامات آل فیکٹری بلب سے ہوتے ہوئے فوربرین تک پہنچے جنہوں نے اسپائنل کارڈ کو تلاش کیا جس کی بدولت ’نروز فائبر‘ میں پھر سے بڑھنے اور جڑنے کا عمل شروع ہوگیا، یہ وہ عمل تھا جو اس سے قبل ناممکن سمھجا جاتا تھا لیکن اب نہ صرف ممکن ہوگیا بلکہ اس کی کامیابی بھی عمل میں آگئی۔
آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈیرک کا قدم اٹھانا طبی دنیا میں ایک بڑا بریک تھرو ہے جب کہ اس تیکنیک کے بانی لندن کالج آف نیورولوجی کے پروفیسر جعفری ریس مین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتائج تاریخی ہیں تاہم اس تیکنیک میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے اور یوں ریڈھ کی ہڈی کی معذوری سے مایوس لوگوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...