صوبے بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار

karachi-heatwave2کراچی شہرقائدسمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں رواں سال کا سب سے زیادہ گرم ترین دن ہے، شہر میں شدید گرمی اور حبس کی لہر جاری ہے جب کہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top