آئندہ ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

karachi-heatwave2 کراچی،  محکمہ موسمیات نے  کہا  ہے  کہ  کراچی اور گرد و نواح میں آئندہ ہفتے شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ یکم سے 3 مئی تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری   تک بڑھ سکتا ہے۔  محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جب کہ شہر اور گرد و نواح میں سمندری ہواؤں کے بجائے شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔دوسری  جانب ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ کے دوران خصوصاً دن 11 بجے سے شام 4 بجے کے دورانیے میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ضروری کام سے نکلنا ہو تو سر پر گیلا تولیہ رکھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top