Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت ہیکرزنےپاکستان سمیت دنیاکی بڑی ویب سائٹس بندکردیں

ہیکرزنےپاکستان سمیت دنیاکی بڑی ویب سائٹس بندکردیں

heckersکراچی ہیکرز نے پاکستان امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں سرورز پر حملے کرکے دنیا کی بڑی ویب سائٹس بند کر دیں۔ ویب سائٹس کوکئی گھنٹوں بعد بحال کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ٹوئیٹر سمیت سماجی رابطوں کی کئی ویب سائٹس پر سائبر حملوں نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور برطانیہ میں موجود سرورز پر ہیکرز نے حملہ کیا جس کے باعث ٹویٹر، امیزون، نیٹ فلکس سمیت کئی بڑی ویب سائٹس کے سرورز بند ہو گئے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک دنیا بھر میں صارفین ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔سائبرکرائم کے اس حملے میں پلے اسٹیشن جیسے آن لائن سرور بھی متاثررہے۔تاہم گوگل اور فیس بک جیسے اداروں کو اس سب سے کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس بلیک آوٹ کے دوران یہ ادارے اپنی جگہ انٹرنیٹ پر موجود تھے، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی اس بلیک آوٹ سے بچ نہیں سکا۔نامعلوم ہیکرز نے امریکا اور برطانیہ میں لگے بڑے سرورز کو نشانہ بنایا۔حملے کے بعد ٹوئٹر، واٹس ایپ، نیٹ فلیکس، پے پیل، ای بے پر مکمل بلیک آؤٹ رہا۔ماہرین کے مطابق بلیک آوٹ کے بعد پہلے یہ سمجھا گیا کہ انٹرنیٹ کو توانائی فراہم نے والے ادارے پر حملہ کیا گیا لیکن جب دنیا بھر میں انٹرنیٹ اداروں کے رابطے منقطع ہوئے تو پتہ چلا کہ یہ خیال غلط ہے۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ ہیکرز نے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چرا لیا گیا ہے البتہ مضبوط نظام کی وجہ سے گوگل اور فیس بک جیسے اداروں کے سسٹم میں نقب نہیں لگائی جاسکی۔ایف بی آئی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے سائبر حملوں میں جدید کیمرے جیسے آلات کا استعمال کیا جو ویب سائٹس سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ سائبر حملوں سے متعلق مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔حملے کے دوران دنیا کی چند اہم ترین ویب سائٹس گھنٹوں بند رہیں جنہیں اب بحال کردیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...