چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہائی کورٹ میں پیشی پر لاہور میں عوام کے بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر اظہار تشکر کیا۔
یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہورہائیکورٹ پہنچے توعوام کا سمندر پہلے سے موجود تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئےکمرہ عدالت پہنچنا امتحان بن گیا۔
پولیس اہلکار لوگوں کو پیچھے ہٹانے اور راستہ بنانے کی کوشش کرتے رہے لیکن عمران خان کوکمرہ عدالت تک پہنچنے کا راستہ نہ مل سکا، عوام کے جم غفیرکے باعث عمران خان گاڑی سے نہ اترسکے۔