ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، شہر کا 75 فیصد علاقہ بجلی سے محروم

high-tension-line-trippingکراچی،         ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے کی وجہ سے شہر کا 75 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی ہے جبکہ جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ای ایچ ٹی ٹرپنگ کے باعث شہر کو بجلی فراہم کرنے والے بجلی گھر بند ہوگئے۔ بجلی معطل ہونے سے عدالتوں اور اسپتالوں میں امور متاثرہوئے ہیں جبکہ دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ بجلی کے بریک ڈاﺅن کی وجہ سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن بھی بند ہوگیا۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں گذشتہ چند ماہ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top