Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں عدالت الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے عدالت عالیہ سندھ میں...

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے عدالت عالیہ سندھ میں سماعت

295220-SindhHighCourtکراچی: سندھ حکومت کی جانب سے چیلنج کی گئی نئی حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے متعلق صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں سے متعلق وضاحت طلب کرلی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔درخواست سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عمران عطاء سومرو نے دائر کی تھی۔ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،سندھ حکومت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 6اضلاع کی 9یونین کونسل کا تنازع تاحال حل نہیں ہوسکا ، ان اضلاع میں نئی یوسیز بنائی گئی اورکسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،جبکہ الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ زیادہ ترمعاملات حل کرلیے گئے ہیں،چند ایک خامیاں باقی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن وضاحت پیش کرے کہ ان اضلاع میں انتخابات روک دیے جائیں؟ الیکشن کمیشن نے 23 اور 29 ستمبر کو چیف سیکریٹری سندھ کو خطوط ارسال کئے تھے جن میں سندھ ہائی کورٹ کے 3 ستمبر کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کا کہا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...