شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کا بڑا حکم نامہ، سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے پر حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا۔ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ سماعت شروع ہونے سے قبل ہی سب سن لیں کہ جو کوئی بھی تعمیرات گرانے پر حکم امتناعی لینے آیا ہے حکم امتناعی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کوئی امتناعی جاری نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ہی تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔