Wednesday, October 21, 2020
Home Trending ہجرت کالونی کے نالے میں گرنے والا بچہ کا تاحال پتہ نہ...

ہجرت کالونی کے نالے میں گرنے والا بچہ کا تاحال پتہ نہ چل سکا

karachiکراچی کے علاقے ہجرت کالونی سے گزرنے والا نالہ مکینوں کیلئے موت کا کنواں بن گیا۔تین سالہ محمد گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نالے میں گرگیا۔بچے کی تلاش میں غوطہ خور کئی گھنٹوں سے کوششوں میں مصروف ہیں۔لیکن بچے کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ہجرت کالونی سے گزرنے والا نالا علاقہ مکینوں کے لئے موت کا کنواں بن گیا ہے۔ پیر کی صبح گھر کے باہر کھیلنے والا تین سالہ بچہ محمد نالے میں جاگرا۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ طویل جدوجہد کے بعد بھی بچے کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ انتطامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا کہ نالے کے اطراف دیوار تعمیر کی جائے لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔نالے سے بچے کی لاش نکالنے کے لئے پہلے ایدھی کے غوطہ خوروں نے کوشش کی لیکن ناکام رہے جس کے بعد نیوی کے غوطہ خوروں کی مدد لی گئی۔ بچے کی تلاش کی دوران نالے سے ایک انسانی کھوپڑی بھی ملی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کے ڈوبنے کا یہ پانچواں واقع ہے۔بچے کی تلاش میں غوطہ خور کئی گھنٹوں سے کوششوں میں مصروف ہیں اور اندھریے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...