کراچی ڈائریکٹرجنرل رینجرزمحمدسعیدنے نشان حیدرہاکی ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا،ڈی جی رینجرزنے کبوترفضامیں چھوڑکرنشان حیدرٹورنامنٹ کاافتتاح کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نشان حیدر ٹورنامنٹ منعقد کراناپی ایچ ایف احسن اقدام ہے،ڈی جی رینجرزنے کہاکہ نشان حیدرٹورنامنٹ کے انعقادسے ہاکی کی رونقیں بحال ہوںگی، ان کاکہناہے کہ کراچی کے نوجوان ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے عبدالستارایدھی اسٹیڈیم آئیں،عوام کی سکیورٹی کے لئے رینجرزاورپولیس والے ڈیوٹی انجام دے رہےہیں۔