Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میچوں کی سیریزکیلئے ہاکی ورلڈالیون کی کراچی آمد

hockeyکراچی پاکستان سے دومیچوں کی سیریز کھیلنے ہاکی ورلڈ الیون آج کراچی پہنچ رہی ہے۔نجی چینل کے مطابق سیریز کا پہلا میچ جمعہ کوعبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی بلوٹرف پرکھیلاجائے گا۔قومی کھیل ہاکی کے بحالی کیلئے پی ایچ ایف کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ پاکستان اورورلڈالیون کے درمیان پہلا میچ جمعے کوکراچی کے عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی بلوٹرف پرکھیلاجائے گا۔جبکہ دوسرا میچ لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں اتوارکوشیڈول ہے۔اس موقع پرپاکستان کے6 اور5غیرملکی کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیاجائے گا۔جن میں ہالینڈ کے پال لیجن، بوویلنڈر،جرمنی کے کرسچین بلانک،اسپن کے جان اسکارے اور آسٹریلوی ڈون پرائر شامل ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین ، سمیع اللہ، حسن سردار، شہناز شیخ ،اختر رسول اور شہباز سینئر کوہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔ورلڈ الیون میں ہالینڈ کے روب ریکسر، روڈرک ویوستھوف، میتس بروور، ہیدی ترکسترا اور فلپ میولر نیوزی لینڈ کے فلپ برووراورکائل پونٹی فیکس،اسپین کے سانتی فریکسی، روک اولیوااور ڈیوڈ الگارے،آسٹریلیا کے گرانٹ شوبرٹ،جرمنی کے بینی ویس اور جسٹس شیروسکی،ارجنٹائن کے آگسٹن بوگالو، نیہول سالس اور ڈیاگو پاز شامل ہیں۔پاکستان کے سہیل عباس بھی ورلڈ الیون کاحصہ ہوں گے۔جمعہ کوپاکستان اورورلڈالیون کے میچ سے قبل میوزیکل اورثقافتی شوبھی منعقدہوگا۔ہاکی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا۔

Open chat