Tuesday, October 20, 2020
Home کھیل وقار حسین ہاکی ٹائٹل پاک پی ڈبلیو ڈی کے نام

وقار حسین ہاکی ٹائٹل پاک پی ڈبلیو ڈی کے نام

 

hockeyکراچی، آل کراچی سید وقار حسین ہاکی ٹورنامنٹ پاک پی ڈبلیو ڈی نے جیت لیا، فائنل میں نیشنل ہاکی کلب کی ٹیم دوکے مقابلے میں چارگول کی ہزیمت سے دوچار ہوگئی۔ اولمپیئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقدہ ایونٹ میں کراچی کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ فائنل کے مہمان خصوصی سید آصف علی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبورکردیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے کپتان سیدآل حسن نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، انہوں نے میچ کے چوتھے منٹ میں دو کھلاڑیوں کو چکمہ دے کر گیند کو جال کی نذرکیا جبکہ 12ویں منٹ میں رائٹ سائیڈ سے ملنے والے پاس پر انہوں نے لیفٹ فلک سے گول کرکے اپنی ٹیم کو0-2 کی برتری دلادی جو پہلے ہاف تک برقراررہی۔ دوسرے ہاف میں ان کی ٹیم نے مزید دو گول بنائے ، آل حسن نے میچ کے40ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اسی اثناءمیں حریف ٹیم کی جانب سے ارسلان حیدر نے 42اور44ویں منٹ میں گول بناکر مقابلہ 2-3کر دیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں فاتح ٹیم کے رائٹ ان عذیر احمد نے گول بناکر اپنی ٹیم کو2-4 کی فتح دلا دی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...