Friday, October 23, 2020
Home Trending انٹر کے داخلوں کے باعث نویں جماعت کے نتائج میں تاخیر کا...

انٹر کے داخلوں کے باعث نویں جماعت کے نتائج میں تاخیر کا اندیشہ

secr-hoor-largeانٹر سال اول کے داخلوں کے سلسلے میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کو مصروف رکھنے کے باعث نویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کے دو ماہ کے اندر نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوتا ہے اور میٹرک کراچی کے نتائج کا اعلان 25 جولائی کو کیا گیا تھا اس طرح نویں کے امتحانات کے اعلان میں 14 روز باقی رہ گئے ہیں تاہم بورڈ کی سیکریٹری حور مظہر کا کہنا ہے کہ بورڈ کا عملہ انٹر سال اول کی داخلہ پالیسی میں مصروف ہے جس کا اثر نویں کے نتائج پر پڑے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوگی۔

حور مظہر کے مطابق اگر بورڈ انٹر کے داخلوں کا کام نہ کرے تو نویں کے نتائج کا اعلان مقررہ وقت سے بھی پہلے ممکن ہے مگر اس کے باوجود ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نتائج کا اعلان جلد سے جلد کر دیا جائے۔ ادہر صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے انٹر کے داخلوں کا نظام خود سنبھالنے اور داخلہ فارم آن لائن بھروانے کے باعث صورتحال خراب ہے اور تاحال کسی بھی گروپ کی کوئی داخلہ فہرست جاری نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے کراچی کے 120 کالجوں اور 36 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر سال اول کی کلاسیں تاحال شروع نہیں ہوسکی ہیں۔ اب عملی طور پر اکتوبر میں ہی انٹر سال اول کی کلاسوں کا آغاز ہوسکے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں ملز مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی

کراچی: ملز مالکان نے حکومت سندھ کی جانب سے گندم کے اجرا سے قبل درآمد کردہ اور مقامی طور پر پیدا ہونے...

کراچی کیلئے پانی سپلائی کے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

کراچی کے لئے پانی سپلائی کے منصوبے کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد کر دی گئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت...

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...