Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے گرمی کا موسم زوروں پر: احتیاط سے فائدہ ہو سکتا ہے!

گرمی کا موسم زوروں پر: احتیاط سے فائدہ ہو سکتا ہے!

hot weather21
کراچی: دنیا کے بہت سے خطوں میں گرمی کا موسم زور پر ہے۔ پاکستان میں گرمی اپنے عروج پر ہے۔ گرم موسم میں دھوپ اور گرم ہوا صحت پر جو اثر چھوڑتی ہے، اس سے اکثر افراد کی طبیعت بے حال ہوجاتی ہے۔ طبیعت کو بحال رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں، تو گرم موسم کی سختی سے نمٹا جاسکتا ہے۔ پانی کا وافر مقدار میں استعمال گرمی سے بچنے کے لیے نہایت اہم ہے، اپنے آپ کو فریش رکھیں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے ذریعے، کیونکہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی پانی پینے کا ہی بہانہ ہے، لہذا گرمی میں کھائیں کم اور زیادہ مشروبات کے استعمال سے جلد اور جسم کے اندرونی نظام کو گرمی کے اثر سے محفوظ رکھیں۔ پھلوں میں پانی سے بھری گیند، قدرت کی واٹر بال، یعنی تربوز سے بھی بھر پور فائدہ اٹھائیں، تاکہ پیٹ بھی بھرے اور تقویت بھی ملے۔ معمول بنائیں نہانے کو، تاکہ فریش رہیں اور گرمی کا اثر کم سے کم ہو، لو کے تھپیڑوں میں باہر نہ نکلیں، لیکن نکلنا ضروری ہو تو چھتری ساتھ لے جانا مت بھولیں، تاکہ سورج کی تپتی شعاعوں سے بچ سکیں۔ گرم موسم طبیعت میں سستی پیدا کردیتا ہے۔ لہذا مرغن کے بجائے ہلکی غذاؤں یعنی دالوں اور سبزیوں کو روزمرہ کے کھانے میں شامل کریں تاکہ زندگی کا پہیہ تیز دوڑے۔ لیکن اگر گرمی سے طبیعت بگڑے، تو فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات ضرور لیں۔ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا خیال بھی رکھیں اور اس لیے گھر کے باہر پانی سے بھرا ایک مٹکا اور گلاس رکھیں، تاکہ دوسرے بھی گرمی سے نڈھال نہ ہو اور ہاں ان تدابیر کے ساتھ ساتھ گرم موسم میں بے چین جانووروں کا بھی خیال رکھیں اور چھت پر جا کر کنڈلیا میں پانی بھر دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...