Tuesday, October 20, 2020
Home Trending حسین آباد میں چھاپے، گلی سڑی سبزیاں، بدبودار گوشت، پانی میں مردہ چوہا،...

حسین آباد میں چھاپے، گلی سڑی سبزیاں، بدبودار گوشت، پانی میں مردہ چوہا، 5 ریستوران سیل

kitchen food vegetable meat1کراچی: حسین آباد میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے چھاپا مار کر 5 ریستوران سیل کردیے۔ چھاپا مار ٹیم ریستوران میں داخل ہوئی تو ہوٹل کا ویٹر کچن سے کچرے کا ڈبہ غائب کرتے ہوئے پکڑا گیا، کچن کا جائزہ لیا گیا تو وہاں بدبودار اور گلا سڑا گوشت موجود تھا۔ رات گئے کارروائی میں ایک اور ریستوران کے کچن میں گندگی کےعلاوہ جب پانی کا ٹینک کھولا گیا تو اس میں مرا ہوا چوہا ملا۔ اسی ٹینک کا پانی کھانے میں استعمال ہوتا تھا اور یہی ہوٹل میں کھانا کھانے والوں کو بھی دیا جاتا تھا۔ جبکہ برتن دھونے کے لیے بھی اسی پانی کا استعمال بھی کیا جاتا تھا۔ چھاپوں کے دوران پتہ چلا کہ تمام ریستورانوں میں سبزیاں گلی سڑی ہی استعمال کی جا رہی تھیں۔ لوگوں کی صحت اور انہیں معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے کوششیں کرنا انتظامیہ کی جانب سے قابل تعریف اقدام ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر ہوں تاکہ غذائی اشیا تیار کرنے والے عوام کی صحت نہ کھیل سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...