گلستان جوہر میں گھریلو ملازمائیں لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں گھریلو ملازمائیں پچیس لاکھ روپے کی مالیت کا سامان چرا کر فرار ہوگئیں، گھر سے چوری ہونے والے سامان میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی، زیورات اور سونے کے بسکٹ شامل ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق دونوں خواتین کو 8 روز پہلے کام کاج کے لیے رکھا گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خواتین ملزمان کی تلاش شروع کردی۔