لاہور ہائی کورٹ نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کا تدارک کے لیے اسکولوں کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا، عدالت نے نجی اور سرکاری سکولوں میں ہفتہ میں تین دن چھٹیوں کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو قبضہ میں لینے کی قانون سازی کی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اسموگ کی صورتحال بڑی خطرناک ہوچکی ہے، پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو مدد کےلئے رابطہ کیاجائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ وفاقی وزیر کو بتایا جائے کہ پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، بیجنگ اور شنگھائی کےعلاوہ سموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کےحوالے سے عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کریں، سیکرٹری ماحولیات ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی صمعتوں کو گرانے کےرولزوضع کریں۔