بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیپاکستان میں کتنے لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں؟

پاکستان میں کتنے لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ميں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد سولہ کروڑ سے متجاوز کر گئی ہے۔جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سات کروڑ سے زائد صارفين يوٹيوب سے لطف اندوز ہوتے ہيں، جب کہ فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد پانچ کروڑ اکہتر لاکھ ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ویڈیو شیئر ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ تیراسی لاکھ اکاؤنٹس پاکستانیوں کے ہيں، اسی طرح پاکستان میں انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ اڑتیس لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code