Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے...

درخشاں ڈکیتی کے مدعی نے غلام مصطفی کو شناخت کرلیا

ڈیفنس مقابلے میں ہلاک سرائیکی گینگ کے سرغنہ کو درخشاں میں ہونےوالی ڈکیتی کے مدعی نے شناخت کرلیا،...

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

چینی زبان کیلیے جامعہ کراچی میں ’’ٹوفل اور آئیلٹس‘‘ طرز کے ٹیسٹ ہونگے

HSK test for chinese language1کراچی: جامعہ کراچی کو انگریزی زبان کے بین الاقوامی ٹیسٹنگ سسٹم ’’ٹوفل اور آئیلٹس‘‘ کی طرز پر چینی زبان کی مہارت کے لیے دنیا بھر میں رائج ’’ایچ ایس کے‘‘ ٹیسٹ لینے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس سلسلے میں معروف چینی یونیورسٹی ’’سچوان نارمل یونیورسٹی‘‘ سے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ آئیلٹس (آئی ای ایل ٹی ایس) کی طرز پر جامعہ کراچی میں ہی لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ’’آئی ای ایل ٹی ایس‘‘ انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم کا ٹیسٹ کراچی برطانوی ادارے برٹش کونسل اور آسٹریلوی اداروں کے تحت کے تحت منعقد ہوتا ہے جبکہ سچوان نارمل یونیورسٹی نے جامعہ کراچی سے ہونے والے ابتدائی معاہدے میں اسے چینی زبان کی مہارت کے ٹیسٹ ’’ایچ ایس کے‘‘ لینے کے حقوق دے دیئے ہیں۔ پاکستان طلبہ کی مذکورہ ٹیسٹ میں شرکت اور اس میں کامیابی سے انہیں چین کے تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ جامعہ کراچی کو اس سلسلے میں خطیر آمدنی بھی ہوگی۔ یہ بات جامعہ کراچی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو میں بتائی۔

Open chat