ہواوے نے اسمارٹ فون میٹ 8 متعارف کروا دیا

کراچی،         موبائل فون بنانے والی معروف بین الاقوامی کمپنی ہواوےHuawei-Mate-8 karachi نے اپنا ایک نیا اور بہترین فلیگ شپ اسمارٹ فون میٹ 8متعارف کرادیا۔ تعارفی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں ہواوے ڈیوائس کے ایم ڈی شان اور ہواوے ڈیوائسز اینڈ ٹرمینل ڈپارٹمنٹ پاکستان و افغانستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ فراز خان، ہمایوں سعید، آمنہ شیخ شہروز سبزواری اور سارہ سبزواری سمیت میڈیا، فیشن انڈسٹری اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں اسٹیج پر میزبانی کے فرائض فیضان اور اوشنا شاہ نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے رسمی آغاز کے موقع پر ہواوے میٹSکی تعارفی تقریب سے متعلق چند کلپس چلائے گئے جہاں اس اسمارٹ فون کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے مسٹر شان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں اپنے نئے اسمارٹ فون ہواوے میٹ8 کی لانچنگ کے موقع پر انتہائی مسرت اور فخر محسوس کررہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس اسمارٹ فون کی تیاری ہماری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم کی مہارت کاکمال ہے۔اس موقع پر مسٹر سین نے ہواوے میٹ8 سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس اسمارٹ فون میں استعمال کی جانے والی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا،بعد ازاں ہواوے کے ہیڈ آف مارکیٹنگ فراز خان ملک نے اسٹیج پر مسٹر شان سے گلدستہ وصول کیا جس کے بعد ایئر لنک کمیونیکشن کے ایم ڈی مظفر حیات پراچہ اور ایم این پی پاکستان کے سی ای او کامران نشاط کو بھی گلدستوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

تقریب کے میزبان نے ہواوے میٹ 8 کے تعارف کےلئے کاو¿نٹ ڈاو¿نHuawei-Mate-8 karachi eve شروع کیا اور کاونٹ ڈاون کے اختتام پر فراز خان ملک،مسٹر سین،مظفر حیات اسٹیج کے پردے کے پیچھے سے اپنے ہاتھوں میں میٹ8تھامے باہر نکلے اور شرکاءکے سامنے رونمائی کروائی۔تقریب میں عادل مرتضیٰ نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی اور ہواوے میٹ8کی تیاری سے متعلق ہواوے کی کامیابیوں اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جس میں خاص کر ہواوے میٹ8کی طاقتور بیٹری اور اعلیٰ خصوصیات کے حامل کیمرے سے متعلق بتایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top