Wednesday, October 28, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی ہواوے کے نئے اسمارٹ فون Mate S کی پری بکنگ شروع ہوگئی

ہواوے کے نئے اسمارٹ فون Mate S کی پری بکنگ شروع ہوگئی

Huawei mate sکراچی: ٹیکنالوجی کا معروف موجد ’ہواوے‘ تسلسل سے مارکیٹ میں ایسی مصنوعات متعارف کروارہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ کمپنی اہم خصوصیات سے لیس ایسے جدید اوراعلی تکنیکی آلات کی مینوفیکچرنگ میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے جو اپنے دلکش ڈیزائن اورمنفرد فیچرزکی وجہ سے صارفین کی پسند کے عین مطابق ہوں۔ Huawei کا تازہ ترین سمارٹ فون Mate S پورے پاکستان کی موبائل مارکیٹس میںتیزی سے اپنی جگہ بنارہا ہے ۔ہواوے میں کام کرنیوالے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ Mate S کیلئے پری بکنگ شروع ہوچکی ہے اورصارفین کی جانب سے اس کا زبردست ردعمل مل رہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ میٹ ایس پاکستانی مارکیٹ میں 67.999 روپے میں دستیاب ہوگا اور جولوگ میٹ ایس کی پہلے سے بکنگ کریں گے انھیں HUAWEI کی طرف سے بلوٹوتھ اسپیکر یا ٹاک بینڈ B2 کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔ Huawei کے مارکیٹنگ سربراہ فرازایم خان کا کہنا ہے کہ ہواوے نے خود کومارکیٹ میں عظمت اور اعتماد کے ایک برانڈ کے طور پرتسلیم کروایا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم نے مارکیٹ میں انتہائی موثرطریقے سے ایسے ڈیوائسز تقسیم کئے ہیں جس نے نہ صرف ہمارے صارفین کا اعتماد بلکہ عالمی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں بھی سرفہرست پوزیشن حاصل کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میٹ ایس کے آغاز سے مارکیٹ میں اسمارٹ فون دنیا میں ہماری اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اور ہماری جدید ٹیکنالوجی کامیابی سے لوگوں کو قریب لائے گی۔Mate S ہواوے کی طرف سے حالیہ متعارف کردہ جدید اسمارٹ فون ہے اور اس نے اپنی حیرت انگیز اور منفرد خصوصیات کی وجہ سے ناقدین سے بھی زبردست تعریف حاصل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...