Wednesday, October 28, 2020
Home خصوصی رپورٹس دنیا بھر میں 80 کروڑ افراد بھوک کا شکار، پاکستان کا 11واں...

دنیا بھر میں 80 کروڑ افراد بھوک کا شکار، پاکستان کا 11واں نمبر، رپورٹ

ramadan-or-not-hunger-hits-pakistan-flood-victims-2010-08-12_lگلوبل ہنگر انڈیکس کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیاکے 50 سے زائد ملکوں میں مسلح تصادم کی وجہ سے 800 ملین افراد تک پوری خوراک نہیں پہنچ رہی ہے،پاکستان بھی اُن ملکوں میں شامل ہے ،جہاں خوراک کے بارے میں صورتحال تشویشناک ہے ۔

انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، کنسرن ورلڈ وائیڈ اور ویلٹ ہنگر کی تیار کردہ 2015 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں 52 ممالک ایسے ہیں جن میں سے زیادہ تر میں مسلح تصادم کی بنا پر صورتحال یا تو پریشان کُن ہے یا پھر تشویشناک ۔

ان ملکوں میں آٹھ ملک ایسے ہیں جہاں صورتحال خوفناک حد تک ہے اور ان میں سینٹرل افریقن ریپبلک 46.9 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے ، دوسرے پر چاڈ اور تیسرے پر زیمبیا ہے ۔اس فہرست میں پاکستان گیارہویں نمبر پر اور بھارت 25 ویں نمبر پر ہے جہاں صورتحال تشویشناک ہے۔

انڈیکس کے مطابق 2005 کے مقابلے میں پاکستان میں بھوک کی صورتحال میں 4.4 پوائنٹس کمی آئی ہے،جبکہ بھارت میں 2005 کے مقابلے میں بھوک کی صورتحال میں 9.5 پوائنٹس کمی آئی ہے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2000 سے ترقی پذیر ممالک میں بھوک میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...

شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری شدید پریشان

کراچی:شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، آوارہ کتوں کا ایک علاقہ مکین پر حملہ، جان بچانے کے لئے بھاگ کر...