آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

I G Sindh Kaleem Imamکراچی، آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی زیر صدارت کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور انسداد جرائم کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں پولیس کے مجموعی امور و لائحہ عمل کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزیدضروری احکامات دیے اور فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامین یوسف زئی نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز بشمول ڈکیتی رہزنی سمیت قتل ودیگرجرائم کےخلاف پولیس کی انسدای حکمت عملی اور لائحہ عمل پرخصوصی حوالوں سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے اینٹی کارلفٹنگ سیل کا نام باقاعدہ تبدیل کرکے اینٹی وہیکلزکرائم یونٹ (AVCU)رکھتے ہوئے اسکی مجموعی افرادی قوت میں مزید اضافہ بھی کردیا۔دوران اجلاس آئی جی سندھ نے انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ مدعی کی عدم دلچسپی کے باوجود بھی موٹرسائیکل/گاڑیوں کی لفٹنگ کی ایف آئی آرز نا صرف اندراج کیا جائے بلکہ ایسی تمام ایف آئی آرز مدعی کو انکے گھروں کے ایڈریس پرارسال بھی کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top