Sunday, October 25, 2020
Home کھیل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: گرین شرٹس ٹاپ 20 سے آؤٹ،...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: گرین شرٹس ٹاپ 20 سے آؤٹ، ٹاپ 50 میں صرف 3 کھلاڑی

icc_logoکراچی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ نے گرین شرٹس کے زوال کی داستان سنا دی، ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں گرین شرٹس کا نام ونشان بھی موجود نہیں ہے، ٹاپ 50 میں صرف تین کھلاڑی شامل ہیں، دوسرے نمبر پر موجودسری لنکن اسٹار سنگاکارا نے آخری مرتبہ رینکنگ میں انٹری دی، بولرز میں سعید اجمل بدستورآٹھویں درجے پرموجود ہیں۔ پاکستان ٹیم کا بھی آٹھواں نمبرہے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے پلیئرزرینکنگ پاکستان کیلیے لمحہ فکریہ ہے، ہیئر اسٹائل، شرٹس اورچشموں سے پڑوسی ملک کے سپر اسٹارز کی نقل کرنے والے پلیئرزکا کھیل کے میدان میں حریفوں سے کوئی مقابلہ نہیں لگتا۔ ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ سب سے ہائی رینکنڈ محمد حفیظ27 ویں نمبر پر فائز ہیں، احمد شہزاد کا 29 ویں نمبر ہے، ٹاپ 50 بیٹسمینوں میں شامل تیسرے پاکستانی کپتان اظہر علی41 ویں درجے پر براجمان ہیں۔ ویرات کوہلی 2 درجے ترقی پاکرچوتھے نمبر پرچلے گئے، ابراہم ڈی ویلیئرزٹاپ پر موجود ہیں، کمار سنگاکارا اگرچہ دوسری پوزیشن پر ہیں مگر چونکہ وہ ریٹائر ہوچکے اس لیے ان کا نام آخری مرتبہ رینکنگ کا حصہ بنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...