Thursday, October 22, 2020
Home Trending آئی سی سی نے آف اسپنر سعید اجمل پر پابندی لگا دی

آئی سی سی نے آف اسپنر سعید اجمل پر پابندی لگا دی

 Saeed Ajmal-Cricketerانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیو میکنیکل ٹیسٹ کے نتیجے میں غیر جانبدار ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی جانب سے کرائی گئیں تمام گیندیں مروجہ قوانین پر پورا نہیں اترتیں اس لئے پاکستانی آف اسپنر پر نئے بالنگ ایکشن کی تصدیق تک بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند رہیں گے۔ سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاہم وہ اس پابندی کے خلاف 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران چیلنج ہوا تھا اس سے قبل 2009 میں بھی ان کے بالنگ ایکشن پر سوال اٹھائے گئے تھے تاہم انہیں اس وقت کلئیر کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی