Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

’’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘‘ ختم کرنے کا فیصلہ، ونڈوز 10 میں اسپارٹن آئیگا

internet explorer1واشنگٹن: مائیکروسافٹ نے 20 سال پہلے براؤزنگ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے براؤزر “انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی جگہ ونڈو 10 میں نیا براؤزر “اسپارٹن” شامل کیا جائے گا۔ مائیکروسافٹ کے مار کیٹنگ چیف کرس کیپو سیلا کا کہنا ہے کہ ہم اپنے براؤزر”انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے جا رہے ہیں لیکن یہ دنیا بھر میں انٹر پرائسس اور صارفین کے لیے ونڈوز ٹین میں موجود ہوگا تاہم وہ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے جب کہ نیا سافٹ وئیر پراجیکٹ “اسپارٹن”صارفین کے لیے ڈیفالٹ براؤزر ہوگا جس میں متعدد دلچسپ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے مطابق جب نئے براؤزر “اسپارٹن” اورانٹرنیٹ ایکسپلورر کو ٹیسٹ کے دوران ایک ساتھ ڈیفالٹ رکھا گیا تو اس کا تجربہ کرنے والوں کی جانب سے رد عمل درست نہیں آیا جس پر کمپنی نے نئے پراجیکٹ اسپارٹن کو ہی ڈیفالٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Open chat