ایک جانب عمران خان جلد سے جلد انتخابات کرانے کیلئے وفاقی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں تو دوسری جانب حکومت اسمبلیوں کی مدت میں مزید توسیع کے خواب دیکھ رہی ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ناصرف اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ حکومت کو مزید وقت بھی ملنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں توسیع کے حوالے سے اگست میں بات کریں گے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم ان اسمبلیوں پر الیکشن کرائیں گے۔