Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے اِپنا کے زیر اہتمام نرسز کے عالمی دن کی مناسبت سے ورکشاپ...

اِپنا کے زیر اہتمام نرسز کے عالمی دن کی مناسبت سے ورکشاپ کا انعقاد

SANYO DIGITAL CAMERAکراچی۔ نرسز کے عالمی دن کے حوالے سے انڈس ہسپتال میں انفیکشن پریونشن نرسز آف پاکستان (اِپنا) کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف ہسپتالو ں کے شعبہ صحت سے متعلق منتخب افراد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ اینگل کے خدمات کو سراہتے ہوئے موجودہ دور میں اس شعبہ کی افادیت پربھی تقاریر پیش کی گئیں ۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی انڈس ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشعر عالم تھے جنہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاءنے ورکشاپ کے ماہرین سے جو سیکھا ہے اس پر علمدرآمد نہایت ضروری ہے تاکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت ممکن ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہر پیشہ ور نرس ہی مریض کی زندگی کی احسن اندازمیں حفاظت کر سکتی ہے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اِپنا کے پیٹرن انچیف ، آئی ڈی ایس پی کے سابق صدر اور انڈس ہسپتال شعبہ لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الطاف احمد نے کہا کہ ہسپتالوں میں شعبہ انفیکشن کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس شعبے کی کامیابی کیلئے ہسپتال کے ہر رکن کا کرادر نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کی کاوشوں کے سبب نرسز تیزی کے ساتھ انفیکشن کے شعبے میں آگے بڑھتے ہوئے خدمات سرانجام دے رہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شعبہ انفیکشن سے متعلق دلچسپی اس شعبے میں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
ورکشاپ سے اِپنا کی صدر عارفہ خاتون ، روشن ہادوانی ، مہرین کنول اور ثمینہ پروین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاءمیں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ شرکاءورکشاپ کو ماہنامہ انفیکشن فری پاکستان کی خصوصی اشاعت پر مبنی میگزین بھی پیش کئے گئے جنہیں شرکاءنے سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...