سندھ پولیس میں ضلعی سطح پر عوامی شکایات ازالہ میکنزم کاآغاز

ig in meeting newwکراچی آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس کے دوران ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ بھر میں ضلعوں کی سطح پر عوامی شکایات اذالہ میکنزم کے باقاعدہ آغاز کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میکنزم آزاد اور خود مختار حیثیت میں کام کرتے ہوئےہر ضلع میں علیحدہ سے تعینات ایس پی آفیسر رینک کی نگرانی میں کام کریگا جبکہ مجموعی سپرویژن کی ذمہ داری ایڈیشنل آئی جی رینک کا آفیسر کو دی جائیگی جبکہ اس میکنزم کے جملہ امور کی براہ راست مانیٹرنگ آئی جی سندھ کرینگے۔یہ میکنزم سندھ بھر میں ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز کے 38دفاتر میں کام کریگا جسکی نگرانی علیحدہ سے تعینات کیئے جانیوالے ایس پیز رینک کے افسران کرینگے۔اس میکنزم کے تحت باالخصوص عوام کی جانب سے پولیس کے خلاف کی جانیوالی شکایات بشمول ہراساں کرنا/اختیارات سے تجاوزایف آئی آر کا عدم اندراج تاخیری حربے، تفتیش کی منتقلی،مقررہ میعاد میںکیس چالان نہ کرنا قابل ذکر ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top