سندھ پولیس کی اراضی فی الفور واگزارکرائی جائے،آئی جی سندھ

kaleem iman 2کراچی آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ذیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں سمیت گذشتہ دنوں تمام پولیس رینج ودیگرشعبہ جات کو جاری کیئے گئے چھیاسی کروڑکے استعمال پر مشتمل جملہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات دیئے گئے۔اجلاس میں ڈی آئی جیزفائنانس،ٹی اینڈٹی سندھ اور اے آئی جی فائنانس نےشرکت کی جبکہ دیگر تمام پولیس رینج کے ڈی آئی جیز ودیگر سینئرافسران نےذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔آئی جی سندھ کی دوران اجلاس تمام رینج/زونز/ ڈسٹرکٹس پولیس افسران کوہدایات دیں کہ سندھ پولیس کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگذار کرایا جائے۔اورقبضہ کی گئی پولیس اراضی پر قائم مکانات/عمارتیں خالی کرواکر انھیں فوری طور پر پولیس تحویل میں لیا جائے جبکہ پولیس اراضی پر قبضہ میں ملوث عناصر کے خلاف تمام تر قانونی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام(ADP) کے تحت جاری تمام ترقیاتی اسکیموں/امور کی میں بذات خود نگرانی کرونگا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اور پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے فنڈز کے ضمن میں جاری کردہ رقم چھیاسی کروڑ روپئے کے استعمال میں شفافیت کے عنصر کو نمایاں رکھا جائے اور اس پر باالخصوص توجہ دی جائے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رپورٹنگ رومز/انویسٹی گیشن رومز اور لیڈی پولیس اسٹاف رومز کا قیام جلد سے جلد یقینی بنایا جائےاوراس حوالے سے فی الفور عمل داری کے مظاہرے پر متعلقہ ڈی آئی جی کو پانچ لاکھ جبکہ ایس ایس پی کو ایک لاکھ روپئے نقد انعام جبکہ دی جانیوالی تعریفی سند میں آفیسر آف دی اے ڈی پی کے خطاب سے بھی نوازا جائیگا۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کو ہدایات دیں کہ رپورٹنگ رومز/انویسٹی گیشن رومز/خواتین اسٹاف رومز کے تھری ڈی ڈیجیٹل ماڈل بناکر تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ای میل/واٹس ایپ کیئے جائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ میں بذات خود سندھ بھر کے تمام تھانہ جات کاسرپرائز وزٹ کرونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top