Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت دوران پولیومہم سکیورٹی کے فول پروف اقدام یقینی بنائے جائیں،آئی جی

دوران پولیومہم سکیورٹی کے فول پروف اقدام یقینی بنائے جائیں،آئی جی

ad khuaja 2کراچی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیزکوہدایات جاری کیں ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو انتہائی مربوط مؤثراورفول پروف بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس پر مامور ٹیموں کے تحفظ کے ضمن میں تمام تھانہ جات مسلسل روابط پرمشتمل اقدامات کو سیکیورٹی حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈی آئی جیز متعلقہ ایس ایس پیز, ایس پیز, ایس ڈی پی اوز کو پولیو ڈراپس مہم سیکیورٹی کے مجموعی امور کی نگرانی کا باقاعدہ پابند بنائیں گے جبکہ ایس ایچ اوز متعلقہ حدود میں پولیو ڈراپس ٹیموں کی سیکیورٹی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ وائرلیس کنٹرول بیسز پر رپورٹ بھی نوٹ کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر آؤٹر کارڈن حکمت عملی کے تحت پولیو ٹیموں, اسٹاف وغیرہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے ۔علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز کو بھی پولیو مہم سیکیورٹی اقدامات میں خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...